عسکری املاک پر حملوں کی ہرکڑی زمان پارک سےملنے لگی, مزید 120 ملزمان کی گرفتاری کی تیاریاں مکمل

May 25, 2023 | 18:08:PM
عسکری املاک پر حملوں کی ہرکڑی زمان پارک سےملنے لگی, مزید 120 ملزمان کی گرفتاری کی تیاریاں مکمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عسکری املاک پر حملوں کی ہرکڑی زمان پارک سےملنے لگی، زمان پارک سے جاکر جناح ہاؤس پرحملے کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق زمان پارک سے جاکر جناح ہاؤس پرحملے کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر لیا ہے، لاہور پولیس نے مزید 120 ملزمان کی گرفتاری کی تیاری کرلی ہے، ملزموں کے شناختی کارڈ نمبرز کے ساتھ ریکارڈ تفتیشی افسران کو فراہم کردیا گیا ہے، 8مئی کوزمان پارک اور 9مئی کو جناح ہاؤس میں موجود افراد کی جیوفینسنگ سے شناخت مکمل ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی سمیت 80 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ویڈیوز میں شارٹ لسٹ ہونیوالے 154 افراد میں 34صحافی اورپولیس ملازمین شامل ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔