مائرہ قتل کیس ۔۔ ملزم ظاہر جدون کے مزید تہلکہ خیز انکشافات

May 25, 2021 | 12:14:PM
مائرہ قتل کیس ۔۔ ملزم ظاہر جدون کے مزید تہلکہ خیز انکشافات
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مائرہ قتل کیس میں گرفتار ملزم ظاہر جدون نے تفتیش کے دوران مزید انکشافات کئے ہیں۔

ذرا ئع کے مطابق تفتیش میں انکشاف ہوا  کہ ملزم کے سوشل میڈیا اکاونٹس کے پاسورڈ مائرہ کے علم میں تھے جبکہ مقتولہ مائرہ نے ظاہر جدون کی فیملی کی تصاویر کیساتھ نازیبا الفاظ تحریر کئے  تاہم مقتولہ نے کچھ ہی دیر بعد تصاویر کو ڈیلیٹ کر دیا تھا۔ملزم ظاہر جدون کے کزن نے تصاویر بارے آگاہ کیا تھا،ملزم ظاہر اگلے ہی روز دوست کے ہمراہ لاہور پہنچا  اورمائرہ کو قتل کر دیا، انکشاف ہوا ہے کہ مائرہ کے پاس ملزم ظاہر کی غیر اخلاقی ویڈیوزبھی موجود تھیں۔ظاہر جدون کی نشاندہی پر کزن کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں: پشاور۔۔ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق۔۔11زخمی
  واضح رہے کہ ڈیفنس میں پاکستانی نژاد لندن پلٹ مائرہ قتل کیس کی تفتیش  سی آئی اے ماڈل ٹاؤن کو دے دی گئی تھی جبکہ تمام ریکارڈ اور زیر حراست ملزموں کو  بھی سی آئی اے ماڈل ٹاؤن منتقل کردیا گیاتھا۔اس سے قبل کیس کی تفتیش تھانہ ڈیفنس اور سی آئی اے کینٹ کے پاس تھی۔سی آئی اے ماڈل ٹاؤن نے ہی موٹر وے زیادتی کیس کے ملزموں کو گرفتار کیا تھا۔کیس میں نامزد ملزم ظاہر جدون،سعد بٹ اور مائرہ کی دوست اقرا حراست میں ہیں،زیر حراست کسی بھی ملزم کی تاحال گرفتاری نہیں ڈالی گئی۔