ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری، سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا بھی خدشہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کر دیا.
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے )کے مطابق بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں سے داخل ہونے والا مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ پاکستان کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے گاجس کے نتیجے میں تیز ہواؤں، آندھی اور جھکڑ کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، آندھی، طوفان اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے جبکہ ممکنہ بارشوں کے باعث خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے متعدد اضلاع میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔