ہائی اوکٹین کی قیمت میں 200 روپے فی لیٹر اضافہ عدالت میں چیلنج

Mar 25, 2026 | 13:29:PM
 ہائی اوکٹین کی قیمت میں 200 روپے فی لیٹر اضافہ عدالت میں چیلنج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہائی اوکٹین کی قیمت میں200روپے فی لیٹراضافےکانوٹیفکیشن لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔
متفرق درخواست میں وفاقی حکومت اوراوگراکوفریق بنایاگیاہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ لگژری گاڑیوں کےہائی اوکٹین پرلیوی100روپےسے بڑھاکر300روپےکردی گئی ہے، قیمتوں میں اضافہ بین الاقوامی مارکیٹ کےرجحانات کےمطابق نہیں ہے،ہائی آکٹین کی قیمتوں میں اضافےسےمہنگائی کانیاطوفان آئےگا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کےتعین کافارمولااورٹیکسزکی تفصیلات طلب کرے،عدالت حکومت کوپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیدخودساختہ اضافہ روکنےکاحکم دے۔