کبیروالا:معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Mar 25, 2024 | 10:20:AM
کبیروالا:معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بشیر کاظمی)کبیروالا کے علاقہ تھانہ صدر کی حدود بستی حسین آباد میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیوحکام کے مطابق تھانہ صدر کبیروالا کی حدود بستی حسین آباد میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق  مقتول کی شناخت زاہد ولد حقنواز قوم بھٹہ سکنہ حسین آباد کے نام سے ہوئی،ریسکیو  ٹیم نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال کبیروالا منتقل کر دیا.

یہ بھی پڑھیں:کراچی:ٹریفک حادثے میں بیٹا جاں بحق،باپ شدید زخمی

پولیس تھانہ صدر کبیروالا نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ، تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ۔