بورےوالا میں بدبخت بیٹے نے ماں کی جان لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کاشف چودھری) بورے والا کے علاقہ مجاہد کالونی میں بدبخت بیٹے نے ماں کی جان لے لی.
روٹی مانگنے پر تکرار کے دوران بیٹے نے ماں کے سر پر پریشر ککر کا ڈھکن مار دیا۔ شدید ضرب سے عمر رسیدہ عورت موقع پر ہی مر گئی۔ ملزم نے اپنی بہن پر بھی تشدد کیا۔
مجاہد کالونی میں بیٹے کے ہاتھوں ماں کے قتل کا واقعہ ہونے کے بعد بورے والا سٹی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور خاتون کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی۔
یہ بھی پڑھیئے: جاپان کے مختلف علاقوں میں 6.9 شدت کا زلزلہ