ایران معاملہ پر یورپی ممالک نے امریکا کا  ساتھ نہیں دیا: ٹرمپ کی نیٹو اور یورپ پر تنقید

Jun 25, 2026 | 08:57:AM
ایران معاملہ پر یورپی ممالک نے امریکا کا  ساتھ نہیں دیا: ٹرمپ کی نیٹو اور یورپ پر تنقید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو سربراہ کے ساتھ ملاقات کے دوران ایران کے معاملے پر یورپی ممالک کے رویے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ، جرمنی، فرانس، اسپین اور اٹلی نے امریکا کو مایوس کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے ایران کو منجمد اثاثوں سے رقوم دینے کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی اطلاعات درست نہیں ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایران کے منجمد فنڈز میں سے کوئی رقم جاری کی گئی تو اس کا مکمل کنٹرول امریکا کے پاس ہوگا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران امریکا کے ساتھ معاملات میں بڑی رعایتیں دے رہا ہے، تاہم اگر تہران نے طے شدہ امور پر عمل درآمد نہ کیا تو واشنگٹن کے پاس دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔

ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ میں شامل ہونے سے روکا، ان کے بقول اردوان ایران کی حمایت میں جنگ میں شامل ہو سکتے تھے، تاہم سفارتی کوششوں کے ذریعے صورتحال کو مزید بگڑنے سے بچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کئی ممالک زلزلے سے لرز اٹھے،10 ہزار ہلاکتوں کا خدشہ

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر کسی قسم کا اضافی ٹول یا مالی بوجھ عائد نہیں کیا جائے گا، جس سے عالمی تجارتی اور تیل بردار جہازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری رہ سکے گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھیں گے اور خطے میں استحکام کے لیے سفارتی حل کو ترجیح دی جائے گی۔