کراچی کےبعد پنجاب میں بھی بھارتی ایجنسی را کے 6 سہولت کار گرفتار

Jun 25, 2025 | 15:53:PM
کراچی کےبعد پنجاب میں بھی بھارتی ایجنسی را کے 6 سہولت کار گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) کراچی کے بعد   پنجاب میں بھی  بھارتی ایجنسی  را کے 6 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی آپریشنزپنجاب شہزادہ سلطان  اور ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی پنجاب وقار عظیم نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن یلغار میں دہشتگردوں کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہناتھا کہ گرفتار ملزمان سے دھماکا خیزمواد، ڈیٹونیٹرزبرآمد کرلئے گئے۔بھارت سے ملنے والی ہدایات میں ٹارگٹ کلنگ، حساس مقدمات پر حملے شامل تھے۔

  یہ بھی پڑھیں:کراچی سے"را"کے جاسوس گرفتاربھارت میں کس سے رابطے میں تھے؟جانیے

 سی ٹی ڈی حکام   کے  مطابق 2 دہشتگرد بی ایس ایف سے دھماکہ خیز مواد حاصل کرچکے تھے، بہاولپور سے را کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا،بہاولپور میں مسجد اور ریلوے اسٹیشن پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔