کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 4 ایجنٹ گرفتار

Jun 25, 2025 | 11:57:AM
کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 4 ایجنٹ گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی"را" کیلئے کام کرنے والے 4 ایجنٹ گرفتار کرلیے گئے۔

ایس ایس پی سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ شعیب میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ حساس ادارے اور ایس آئی یو نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 4 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ شعیب میمن کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق ضلع سجاول سے ہے،چاروں ملزمان بھارتی کرنل رنجیت کے ساتھ رابطے میں تھے،ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ نوبیل انعام 2026 کیلئے باضابطہ طور پر نامزد

انہوں نے کہاکہ چاروں ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کیلئے کام کرتے تھے،ان کا کام حساس فوجی تنصیبات کی تصاویراور جیو ٹیگ لوکیشن دینا تھا، ملزمان کے فون میں سے بھارتی نمبرز اور پاکستانی حساس تنصیبات کی تصاویربھی ملی ہیں۔

ایس ایس پی ایس آئی یوکے مطابق  ملزمان کے قبضے سے کار اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔