کور ڈرائیو کس کا زیادہ بہتر؟بابر اعظم پھر کوہلی پر بازی لے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز ) پاکستان کے سابق کپتان کا کور ڈرائیو میں آج کی دور کی کرکٹ میں کوئی ثانی جس کی ایک اور تازہ مثال سامنے آگئی ۔
حال ہی میں انگلش سپنر معین علی اور عادل راشد نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جس میں میزبان نے سوال کیا کہ بابراعظم اور ویرات کوہلی میں سے کس کھلاڑی کی کور ڈرائیو زیادہ خوبصورت ہے؟ معین علی نے مسکراتے ہوئے اس سوال کا جواب دینے کی بجائے معاملہ عادل رشید کے سپرد کر دیا، عادل رشید نے تھوڑے توقف کے بعد اعتماد سے کہا کہ میری رائے میں بابراعظم کی کور ڈرائیو زیادہ خوبصورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف کور ڈرائیو کی بات کریں تو میں بابر کو چنوں گا تاہم بھارتی اسٹار ویرات کوہلی کے دیگر اسٹوکس بھی انہیں بہت پسند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ائیر ہوسٹس سے تعلقات پر سٹار کھلاڑی نے خاموشی توڑ دی
معین علی نے اس لمحے پر ہنستے ہوئے کہا کہ وہ بابراعظم کے بڑے مداح ہیں۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب عادل رشید نے بابر اعظم کو کوہلی پر ترجیح دی ہو، ماضی میں بھی وہ ایک انٹرویو میں یہی مؤقف دے چکے ہیں، اس وقت ان سے پوچھا گیا تھا کہ وہ بابر اور کوہلی میں سے کس کو بہتر سمجھتے ہیں، تو انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن اگر حالیہ فارم کو مدنظر رکھا جائے تو میں بابر کو منتخب کروں گا۔