یمنیٰ زیدی ایک ’اوور ریٹڈ‘ اداکارہ ہیں، نادیہ افگن کا انکشاف

Jun 25, 2023 | 10:29:AM
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ افگن کا کہنا ہے کہ اس وقت یمنیٰ زیدی سب سے زیادہ ’اوور ریٹڈ‘ اداکارہ ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ افگن کا کہنا ہے کہ اس وقت یمنیٰ زیدی سب سے زیادہ ’اوور ریٹڈ‘ اداکارہ ہیں۔

اداکارہ نادیہ افگن نے گزشتہ دنوں ایک نجی چینل شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے حالیہ نشر ہونے والے ڈراموں اور ان میں کام کرنے والے فنکاروں سے متعلق پوچھے سوالات کے جواب دیے۔

میزبان نے نادیہ افگن سے سوال کیا کہ موجودہ معروف اداکاراؤں میں سے سب سے زیادہ اوور ریٹڈ اداکارہ کون سی ہیں؟ اس پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نادیہ افگن نے کہا کہ اس وقت یمنیٰ زیدی سب سے زیادہ اوور ریٹڈ اداکارہ ہیں۔

واضح رہے کہ غیر معمولی اداکارانہ صلاحیتوں اور فیشن سینس کے سبب نادیہ افگن شوبز انڈسٹری میں ایک آئیکون کا مقام رکھتی ہیں، انہوں نے جس بھی ڈرامے میں کام کیا شائقین کے لیے وہ ڈرامہ بھولنا ناممکن سا ہو گیا۔ ڈرامہ چاہے اردو ہو یا پنجابی، دونوں زبانوں کے ڈراموں میں اُن کی پرفارمنس بہترین رہی ہے۔ ڈرامہ سیریل سنو چندا میں ان کے ’شہانہ‘ کے کردار کو بے حد پسند کیا گیا۔