بلوچستان: ایف سی کی پٹرولنگ پارٹی پرحملہ۔۔5 جوان شہید 

Jun 25, 2021 | 10:37:AM
بلوچستان: ایف سی کی پٹرولنگ پارٹی پرحملہ۔۔5 جوان شہید 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان کے ضلع سبی میں دہشتگردوں نے  فرنٹیئر کور کی پٹرولنگ پارٹی پرحملہ کیا ہے۔فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 5 جوان شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق حملہ ضلع سبی کے علاقے سنگان میں ہوا۔شہدا میں حوالدار ظفر علی خان، لانس نائیک ہدایت اللہ، لانس نائیک ناصرعباس، بشیر احمد اور سپاہی نوراللہ شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ فورسز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچا۔دہشتگردوں کی گرفتاریوں کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا ایسے بزدلانہ حملے بلوچستان کے امن اورخوشحالی کوسبوتاژ نہیں کرسکتے۔دہشتگردوں کے فرار کی راہیں مسدود کی جا رہی ہیں ،  ایسے بزدالانہ واقعات کے پیچھے  دشمن ایجنسیوں کا ہاتھ ہے ، سیکیورٹی فورسز دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنا دیں گی، بزدلانہ حملوں سے امن و امان کی فضا خراب نہیں ہونے دینگے۔ سیکیورٹی فورسز جانوں  کا نذرانہ دے کر مذموم عزائم ناکام بنائیں گی ۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ، کالعدم تنظیم کا کمانڈر ساتھی سمیت ہلاک