ورلڈ انڈر19 والی بال :پاکستان کی ازبکستان کے خلاف تین صفر سے فتح
سورس: 24News
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)ورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نےمسلسل دوسری فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے میزبان ازبکستان کو 0-3سے شکست دیدی، قومی جونئیر ٹیم نے ازبکستان کیخلاف جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔
گرین شرٹس نےمیچ 23-25، 18-25، 21-25سے جیتا، پاکستان 26جولائی کو تیسرے میچ میں ترکی سے مدمقابل ہوگا۔
ورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپین شپ کےمقابلے ازبکستان میں جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں :برصغیر میں بائیں جانب ڈرائیونگ کا قانون نیپولین کے حکم سے جڑا ہے:ڈاکٹر کاشف فراز