عطا اللہ تارڑ، بدر شہباز کی قمر زمان کائرہ کے گھر آمد، خیریت دریافت کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعطم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء قمر زمان کائرہ کی عیادت کے لئے ان کے گھر گئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی طرف سے قمر زمان کائرہ کیلئے نیک تمنائوں کا پیغام پہنچایا اور ان کی خیریت دریافت کی۔
دونوں رہنمائوں نے قمر زمان کائرہ کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی اور ان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ قمر زمان کائرہ ملک کے مخلص سیاستدان اور جمہوری اقدار کے علمبردار ہیں، قمر زمان کائرہ میرے لئے قابل احترام ہے، ہمارے خاندانوں کے درمیان دیرینہ تعلقات رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ قمر زمان کائرہ کی مکمل شفایابی کے لئے دعا گو ہیں، قمر زمان کائرہ نے ہمیشہ پاکستان کی سیاست میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔
بدر شہباز وڑائچ نے کہا ہے کہ ان کی صحت کے لئے پوری قوم دعا گو ہے، واضح رہے کہ قمر زمان کائرہ حال ہی میں دل کی سرجری کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :برصغیر میں بائیں جانب ڈرائیونگ کا قانون نیپولین کے حکم سے جڑا ہے:ڈاکٹر کاشف فراز