سابق صوبائی وزیر حبیب الرحمان تنولی انتقال کر گئے

Jul 25, 2025 | 16:15:PM
سابق صوبائی وزیر حبیب الرحمان تنولی انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق صوبائی وزیر اور جمعیت علمائے اسلام کے بزرگ سیاستدان حبیب الرحمان تنولی انتقال کرگئے۔

سابق صوبائی وزیر بزرگ سیاستدان حبیب الرحمن تنولی ایڈووکیٹ مانسہرہ میں انتقال کرگئے،لواحقین کا کہنا ہے کہ حبیب الرحمان تنولی کی نماز جنازہ آج آبائی گاؤں ٹھاکر میرا گراؤنڈ پڑھنہ میں ادا کی جائے گی۔

خیال رہے کہ حبیب الرحمن تنولی ایڈووکیٹ کا تعلق جمعیت علمائے اسلام سے تھا، وہ متعدد بار خیبر پختونخوا میں وزیر رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’’مقدمات پر مقدمات‘‘بانی پی ٹی آئی نے بھی بڑا قدم اٹھا لیا

رپورٹ کے مطابق حبیب الرحمان تنولی 1988ء میں صوبائی وزیر مذہبی امور، اوقاف و زکوٰۃ، 1993ء میں صوبائی وزیر لوکل باڈیز اینڈ رورل ڈیولپمنٹ جبکہ 2008ء میں صوبائی وزیر لینڈ ریونیو اور اسٹیٹ افیئر خیبرپختونخوا بھی رہ چکے ہیں۔