9 مئی مقدمات میں ضمانت منسوخ ہونے پر بانی پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور کے 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منسوخ ہونے کے معاملے پر انہوں نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا۔
سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں درخواست دائر کردی ہے،درخواست ایڈووکیٹ فیصل ملک کی جانب سے اے ٹی سی میں دائر کی گئی ہے۔
درخواست گزار کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے وکالت نامے دستخط کرانے ہیں جس میں جیل انتظامیہ رکاوٹ پیدا کر رہی ہے، اگست سے پہلے سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواستیں دائر کرنا چاہتے ہیں،اس معاملے پر عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جیل حکام آج ہی وکالت نامے دستخط کروا کے رپورٹ کل تک عدالت میں دیں۔
یہ بھی پڑھیں: اونٹ کا ایک آنسو کتنا قیمتی؟جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا
دوسری جانب کینٹ کچہری لاہور کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے کے مقدمے میں عمران خان اور شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو طلبی کے سمن بذریعہ جیل روبکار جاری کردیے ہیں۔ اس حوالے سے عدالت مزید سماعت 30 جولائی کو کرے گی۔