ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹونٹی،ون ڈے سیریز کےلئے قومی ٹیم کا اعلان

Jul 25, 2025 | 15:24:PM
ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹونٹی،ون ڈے سیریز کےلئے قومی ٹیم کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔ 
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے اسکواڈز کا اعلان کر دیا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹونٹی میں شکست کیوں ہوئی ؟ہیڈ کوچ کی انوکھی دلیل  نے شائقین کا پارہ چڑھا دیا

قومی ٹیم 27 جولائی کو امریکا پہنچے گی، 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 اگست کو شیڈول ہیں۔

 

محمد رضوان کو ون ڈے انٹرنیشنل کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم بھی ون ڈے سکواڈ میں شامل ہیں۔

 ٹی ٹونٹی سکواڈ:
سلمان علی آغا قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ حارث رؤف، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ حسن نواز، صائم ایوب، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث اور سفیان مقیم بھی 15 رکنی سکواڈ میں شامل ہیں۔

ون ڈے سکواڈ:
محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل ہیں۔ فخر زمان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، صائم ایوب بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث اور سفیان مقیم بھی ون ڈے ٹیم میں شامل ہیں۔