مرغی کی قیمت میں اضافہ ،انڈے بھی مہنگے ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ملک کے مختلف شہروں میں مرغی مہنگی ہوگئی۔
پشاور میں زندہ مرغی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ ہو ا جس کے بعد فی کلو قیمت 425 روپے ہو گئی،لاہور میں مرغی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ ہو اجبکہ گوشت سات روپے مہنگا ہوا ہے، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 389 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 403 روپے مقرر کیا گیا ہے، برائلر مرغی کا گوشت 584 روپے کلو جبکہ انڈےایک روپے کے اضافے کے بعد 271 روپے فی درجن ہو گئے ہیں۔
گزشتہ روز لاہور میں برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 384 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 398 روپے تھا، برائلرگوشت کی قیمت 577 روپے جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت 270 روپے تھی۔
ملتان میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں دس روپے اضافہ ہوا جبکہ گوشت 15 روپے کلو مہنگا ہوا ہے، ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 364 روپے جبکہ پرچون ریٹ 378 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے، برائلر گوشت کی قیمت 545 روپے کلو ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غریب ملک کے امیر باسی، گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن میں بڑا اضافہ
گزشتہ روز ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 354 جبکہ پرچون ریٹ 368 روپے کلو تھا، گوشت کی فی کلو قیمت 530 روپے تھی اور انڈے 268 روپے درجن تھے۔