انڈونیشین فلموں کے پاکستانی شوقین افراد کیلئے اچھی خبر،’’واکتو مغرب2‘‘کل سنیمائوں میں ریلیز  ہوگی

Jul 25, 2025 | 00:32:AM
 انڈونیشین فلموں کے پاکستانی شوقین افراد کیلئے اچھی خبر،’’واکتو مغرب2‘‘کل سنیمائوں میں ریلیز  ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) پاکستان میں انڈونیشا کی فلموں کے شوقین لوگوں کیلئے ایک اچھی خبر ہے کہ   پنجاب فلم سنسر بورڈ نے انڈونیشین فلم ’’واکتو مغرب2‘‘ پاس کر دی ہے،فلم کو اردو سب ٹائٹلز کے ساتھ ریلیز کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق فلم’واکتو مغرب 2‘  کو کل25 جولائی کو سینماؤں میں ریلیز کیا جائے گا۔فلم ایکشن سسپنس اور ہارر کہانی پر مبنی ہے ،فلم کو اردو سب ٹائٹلز کے ساتھ ریلیز کیا جائے گا، ’واکتو مغرب2‘دوسری انڈونیشین فلم ہے جو سینماؤں میں ریلیز کی جارہی ہے۔
اس فلم کےپروڈیوسر ،  گوپی ٹی سمنتانی (Gope T. Samtani)،اداکار عمر ڈینیل (Omar Daniel) اور انانتيا کیرانا (Anantya Kirana)  ولن کر دار ادا کر رہے ہیں،دیگر کاسٹ میں سلطان ہامونگان (Sultan Hamonangan) ، مزکی رمدھان (Muzakki Ramdhan) ،فٹا اینگریانی (Fita Anggriani)  بھی شامل ہیں۔فلم  کا مرکزی موضوع مقامی ثقافتی اور مذہبی افسانوں پر مبنی خوفناک کہانی ہے، جو جین امیو سبیان (Jin Ummu Sibyan) کے گرد گھومتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لکڑ دادی کا انتقال ،51پوتے پوتیاں،122 پرپوتے پرپوتیاں اور  چوتھی نسل کے 22 بچے سوگوار