ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ: پاکستان کے حماد ہادی نے ڈائمنڈ کیٹیگری جیت لی

Jul 25, 2023 | 22:45:PM
World d Scrabble championship, Pakistani player wins diamond category, 24News
کیپشن: ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان کے حماد ہادی نے ڈائمنڈ کیٹیگری جیت لی، اوپن کیٹیگری میں پاکستان کےعنایت اللہ تیسری پوزیشن پر رہے, پریمیئر ڈویژن کیٹیگری  میں پاکستان کے وسیم کھتری کھیل رہے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان کے حماد ہادی نے ڈائمنڈ کیٹیگری جیت لی، اوپن کیٹیگری میں پاکستان کےعنایت اللہ تیسری پوزیشن پر رہے۔

امریکا میں ہونے والی ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان کے حماد ہادی نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی، انھوں نے 24 میں سے 21 گیمز جیتے۔

سنگاپور کے جرمی کھو د وسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، امریکا کے اسٹیفن کاس تیسرے نمبر پر رہے۔حماد ہادی  اپنے اسکریبل کیریئر  میں تیسری مرتبہ انٹرنیشنل ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ 

 ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ  کی اوپن کیٹیگری میں پاکستان کے عنایت اللہ تیسری پوزیشن پر رہے۔ عنایت نے 24 میں سے 15 میچوں میں کامیابی حاسل کی۔

پریمیئر ڈویژن کیٹیگری کے مقابلے کل ختم ہوں گے جس میں پاکستان کے وسیم کھتری کھیل رہے ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: