نگران حکومت کیلئے غیرجانبداری ایک لازمی ضرورت ہے، شیری رحمان

Jul 25, 2023 | 10:03:AM
نگران وزیراعظم کیلئے اسحاق ڈار کے نام پر  پیپلز پارٹی کی جانب سے مخالفت جاری ہے، شیری رحمان کا کہنا ہےکہ نگران حکومت کے لیے غیرجانبداری ایک لازمی ضرورت ہے، نگران وزیراعظم  بنانے  پر  پیپلز پارٹی سے کوئی بات نہیں ہوئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  شیری رحمان کا کہنا ہے کہ نگران حکومت کے لیے غیرجانبداری ایک لازمی ضرورت ہے، اسحاق ڈار  کو  نگران وزیراعظم  بنانے  پر   پیپلز پارٹی سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

نگران وزیراعظم کیلئے اسحاق ڈار کے نام پر  پیپلز پارٹی کی جانب سے مخالفت جاری ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ  ہم سے کوئی نام شیئر نہیں کیا گیا، پیپلزپارٹی غیرجانبدار  نگران  حکومت کے قیام کو ترجیح دیتی ہے۔

مزید پڑھیں:  بچی پر تشددوحشیانہ تشدد افسوسناک واقعہ، ملزمان کو سزا ملنی چاہئے، وزیر صحت

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ  پیپلزپارٹی بروقت انتخابات کے حق میں ہے، صاف اور  شفاف انتخابات میں یقین رکھتی ہے، نگران  وزیراعظم کا نام ضرور فائنل ہوگا مگر ابھی مزید کچھ وقت درکار ہے۔