بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،فتنہ الہندوستان کے تین دہشت گرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسزنےانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے تین دہشت گرد ہلاک کردئے۔
اپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الہندوستان کے تین دہشت گرد ہلاک ہوئے،مقامی دہشت گرد کمانڈر فاروق عرف سولو، دہشت گرد عدیل اور دہشت گرد وسیم مارے گئے۔
بیان کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ، ایمونیشن اور بارودی مواد برآمد ہوئے،ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے،عزم استحکام وژن کے تحت انسداد دہشت گردی کے لیے انتھک کارروائیاں جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی سپانسر دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پوری قوت سے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں گورنر راج ناممکن ہے، مجھے نااہل کرنے کی کوشش ہورہی ہے: سہیل آفریدی