خیبرپختونخوا کی جامعات میں طالبات کیلئے آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ونٹر انٹر ن شپ پروگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا کی مختلف جامعات میں طالبات کیلئے آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ونٹر انٹر ن شپ پروگرام جاری ہے۔
انٹرن شپ پروگرام کا مقصد نوجوان نسل کی تربیت،قومی جذبہ ابھارنا اور دفاعی شعبے سے متعلق آگاہی دیناہے،انٹرن شپ پروگرام کے دوران طالبات نے سپیشل سروسز گروپ کے پیرا ٹریننگ سکول پشاور کا دورہ کیا،طالبات کو پیراٹروپرز کو دی جانے والی پیشہ ورانہ،تربیت،زیراستعمال آلات اور عملی مشقوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ایس ایس جی کے ماہر انسٹرکٹرز نے پیرا جمپس سے متعلق طریقہ کار پر روشنی ڈالی اور عملی مظاہرے بھی پیش کیے، طالبات نے پیرا ٹروپرز کے زیر استعمال خصوصی سامان میں گہری دلچسپی کا اظہار اور خود ٹاور جمپس کا عملی تجربہ بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: میئرکراچی مرتضیٰ وہاب کا سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے گھروں کا دورہ
طالبات نے ایس ایس جی کمانڈوز کے نظم و ضبط، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو سراہا، طالبات نے پیرا ٹریننگ سکول کے دورے کو معلوماتی، متاثرکن اور یادگار قرار دیا،دورے کے اختتام پر طالبات نے پیرا ٹریننگ سکول کے تعلیمی و تربیتی ماحول کو انتہائی مفید قرار دیااور طالبات نے پیرا ٹریننگ سکول پشاور کا دورہ کرانے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔