مصر، شوہر کی شکایت پر بیوی کو 20 ہزار پاؤنڈ جرمانے کی سزا

وٹس ایپ ایپلیکیشن پر پیغامات کے ذریعے پریشان کرنے کی سزا سنائی گئی، رپورٹ

Jan 25, 2024 | 19:19:PM
مصر، شوہر کی شکایت پر بیوی کو 20 ہزار پاؤنڈ جرمانے کی سزا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) میاں بیوی کے درمیان اختلافات اور ناچاقی کے واقعات کوئی انوکھی بات نہیں مگر مصر کی ایک عدالت میں ایک جوڑے کا حیران کن مقدمہ اور اس کا فیصلہ سامنے آیا ہے جس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عجیب و غریب واقعے میں مصر کی ایک عدالت نے ایک خاتون کو اس کے شوہر کو وٹس ایپ ایپلیکیشن پر پیغامات کے ذریعے پریشان کرنے سزا سنائی ہے۔

قنا اکنامک اپیل کورٹ نے ایک خاتون پر بیس ہزار مصری پاؤنڈ جرمانہ اور قنا سینٹر میں 3,000 پاؤنڈز کی رقم ادا کرنے کا فیصلہ سنایا۔ یہ واقعہ گزشتہ مارچ 2023ء کا ہے، جب ایک شہری نے قنا سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں شکایت درج کرائی۔

یہ بھی پڑھیے: امریکی خاتون ٹیچر کا 17 سالہ طالبعلم سے 30 بار جنسی تعلق کا اعتراف

اس میں مدعی شوہر نے اپنی بیوی پر الزام لگایا گیا کہ اس نے اختلافات کے دوران جان بوجھ کر اسے پریشان کیا اور اسے برا بھلا کہا۔ اس کیلئے اس نے وٹس ایپ کا استعمال کیا تھا۔شکایت کی جانچ پڑتال کی گئی۔ پتا چلا کہ بیوی نے ایک نجی نمبر سے شوہر کو متنازعے پیغامات بھیجے تھے۔ اس کے بعد کیس کو قنا اکنامک کورٹ میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کورٹ نے کیس کو تفصیل سننے کے بعد خاتون کو 20,000 پاؤنڈ جرمانہ اور 3,000 پاؤنڈ معاوضہ ادا کرنے کا فیصلہ سنایا۔