امریکی خاتون ٹیچر کا 17 سالہ طالبعلم سے 30 بار جنسی تعلق کا اعتراف

Jan 25, 2024 | 19:01:PM
امریکی خاتون ٹیچر کا 17 سالہ طالبعلم سے 30 بار جنسی تعلق کا اعتراف
کیپشن: 17 سالہ طالبعلم سے جنسی تعلقات قائم کرنے پر 33 سالہ خاتون اسکول ٹیچر کو عمر قید ہوسکتی ہے، فوٹو: فائل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی عدالت میں سابق ٹیچر نے ہائی اسکول کے طالبعلم کے ساتھ 2021ء سے 2022ء کے درمیان 30 بار جنسی تعلقات قائم کرنے کا اعتراف کرلیا جس پر انھیں عمر قید بھی ہوسکتی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست آرکنساس کے ایک ہائی اسکول کی خاتون ٹیچر 33 سالہ ہیتھر ہیئر پر 17 سالہ طالب علم نے متعدد بار جنسی تعلقات قائم کرنے کا الزام لگایا تھا جبکہ وہ اس وقت نابالغ تھا۔ طالبعلم جس کی شناخت اس کے نام کے مخفف جے آر سے ظاہر کی گئی نے گزشتہ برس اپنی خاتون ٹیچر پر 2021ء سے 2022ء کے درمیان متعدد بار جنسی تعلقات قائم کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ جس پر پولیس نے 33 سالہ استانی ہیتھر ہیئر کو اپریل 2023ء میں حراست میں لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت کا پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کا  ہولناک منصوبہ بے نقاب

متاثرہ طالبعلم نے پولیس کو بتایا تھا کہ خاتون ٹیچر سے 2021ء میں سینئر ایئر کے پہلے دن ملاقات ہوئی تھی اور دو بدو ملاقاتوں کے بعد وہ انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ کے ذریعے بھی باتیں کرنے لگیں۔ طالبعلم نے پولیس کو مزید بتایا کہ ایک دن ٹیچر نے کہا کہ میں نے خواب میں تمھارے ساتھ رات گزاری اور پھر وہ مجھے اس پر مجبور کرنے لگی اور کانوے کی رہائش گاہ، ان کی گاڑی، کلاس روم اور اسکول کی پارکنگ میں 30 بار جنسی تعلقات قائم کیے۔

طالبعلم نے یہ بھی بتایا کہ ٹیچر نے 2022ء میں اسکول کے سفر کے دوران بھی جنسی تعلقات قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا لیکن میں نے پکڑے جانے کا خوف ظاہر کیا تو انھوں نے کہا کہ فکر مند مت ہو اور مجھے اپنے ہوٹل کے کمرے میں بلایا۔

طالبعلم کے مطابق اب میں 18 سال سے زائد ہوگیا اور احساس ہوا کہ مجھے نابالغ ہونے پر استعمال کیا گیا جو کہ غیرقانونی عمل ہے اور میں نفسیاتی دباؤ کا بھی شکار رہا۔ خاتون ٹیچر نے ہونے والی سماعت میں اعتراف جرم کرلیا جس پر انھیں زیادہ سے زیادہ عمر قید یا کم سے کم 13 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔