قومی کفایت شعاری کمیٹی نے ابتدائی تجاویز تیار کرلیں

Jan 25, 2023 | 16:24:PM
قومی کفایت شعاری کمیٹی نے ابتدائی تجاویز تیار کرلیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی کفایت شعاری کمیٹی نے ابتدائی تجاویز تیار کرلیں ،سرکاری ملازمین کی تنخواہیں کم کرنے پر اتفاق رائے نہ ہوسکا ۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد کٹوتی کی سفارش حتمی نہیں ہے ،اعلی سرکاری ملازمین کے بھاری الاؤنسز اور مراعات ختم کرنے کی سفارش  کی گئی ہے،سرکاری اداروں کے بھاری بجٹ میں کٹوتی کی تجویز  ہے،پاسکو کے 150 ارب روپے سالانہ نقصانات کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ضرور پڑھیں :چوہدری وجاہت حسین،بیٹے موسیٰ الٰہی پر مقدمہ درج
پی آئی اے کے 67 ارب روپے کے نقصانات کم کرنے کی تجویز  دی گئی ہے،پاکستان اسٹیل ملز کے نقصانات ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے،ایچ ای سی اور سی ڈی اے کا بجٹ کم کرنے کی تجویز ،فرٹیلائزر سیکٹر کو دی جانیوالی سبسڈی ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے،خسارے کا شکار سرکاری اداروں پر پبلک گورننس رولز لاگو کرنے کی تجویز دی گئی ۔