سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی

Jan 25, 2023 | 12:05:PM
سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی
کیپشن: منڈی بہاوالدین ، نارووال ، جہلم سے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)دہشت گردی کے خدشات ، سی ٹی ڈی کا ایکشن ، لاہور کے سرحدی علاقے باٹا پور سے ایک مشتبہ شخص گرفتار ، منڈی بہاوالدین ، نارووال ، جہلم سے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی،دہشت گردی کے خدشات  کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے،سی ٹی ڈی حکام کے مطابق لاہور کے سرحدی علاقے باٹا پور سے ایک مشتبہ شخص کو  گرفتار  کیا گیا ہے اسی طرح منڈی بہاؤالدین ، نارووال ، جہلم سے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ضرور پڑھیں :کوئٹہ: گیس لیکج دھماکا: ایک ہی خاندان کے 4 بچے جاں بحق

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مختلف اضلاع میں 46 مقامات پر کومبنگ اینڈ سرچ آپریشن کیے ،کارروائیوں کے دوران 467 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی ، 2694 افراد سے پوچھ گچھ کے دوران 3 مشتبہ افراد کی نشاندہی ہوئی ، گرفتار افراد کے خلاف 4 مقدمات درج کیے گئے ہیں، تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل  کردیا گیا ۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ریاست دشمن عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔