مسلم لیگ ن کو ایک اور جھٹکا۔۔ رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس چانڈیا وزیراعلیٰ کیمپ میں چلے گئے

Jan 25, 2021 | 18:38:PM
مسلم لیگ ن کو ایک اور جھٹکا۔۔ رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس چانڈیا وزیراعلیٰ کیمپ میں چلے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس چانڈیا کی ملاقات۔حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اظہر عباس چانڈیا کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی ، ملاقات میں طاہر بشیر چیمہ بھی پر موجود تھے ۔لیگی ایم پی اے نے وزیراعلیٰ پنجاب کو حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حلقے کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
 اظہر عباس چانڈیا نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہارکیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ میرے دروازے ہر ایک کیلئے کھلے ہیں۔ اراکین اسمبلی کے حلقوں کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے۔ مظفر گڑھ کو بھی خصوصی ترقیاتی پیکیج دیا جائے گا۔ خلوص نیت سے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔
عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن رہنمائوں کا رویہ ملکی مفادات کے منافی ہے۔ اپوزیشن ترقی نہیں،انتشار چاہتی ہے۔ ترقی کے سفر کو پسماندہ علاقوں تک لے کر گئے ہیں۔ جب بھی آئے ہیں۔ لیگی ایم پی نے کہا کہ جب بھی آئے آپ نے عزت دی اور ہمارے مسائل حل کئے ہیں۔