مظفرآباد : 2 ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق، 7 زخمی

Jan 25, 2021 | 14:45:PM
مظفرآباد : 2 ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق، 7 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آزاد کشمیر کے شہر مظفر آباد میں 2 ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق  اور 7 زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں مظفرآبادکے علاقے دچھور میراں سےگڑھی دوپٹہ آنے والی مسافر وین سخت دھند کے باعث کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 4 افراد  زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

علاوہ ازیں ہڑیالہ گجراں سےگڑھی دوپٹہ آنے والی مسافر جیپ سدھ پیالی کےمقام پر پھسل کر کھائی میں جاگری جس سے 4 افراد جاں بحق اور  3زخمی ہو گئے، زخمیوں کو  فوری طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کر دیا گیا۔