کراچی میں شہری نے ڈاکو مار دیا، ایک زخمی حالت میں گرفتار

Feb 25, 2026 | 21:45:PM
 کراچی میں شہری نے ڈاکو مار دیا، ایک زخمی حالت میں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(دُرِشہوار) : کراچی  کی بلال کالونی میں بی ڈبلیو گراؤنڈ کے قریب شہری کی فائرنگ سے ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گیا اور  ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ زخمی ڈاکو کو حراست مین لے لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دو  مبینہ ڈاکو ایک  شہری کو لوٹ کر فرار ہو رہے تھے۔

فائرنگ سے موقع پر ہی مرنے والے  ڈاکو کی شناخت فدا حسین کے نام سے ہوئی۔ زخمی کا نام عبد الخالق کہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ  شہری کی بروقت مزاحمت سے واردات ناکام ہو گئی۔ واقعے کی مزید تفتیش کے لئے پولیس نے شواہد اکٹھے کر لیے۔

مرنے والے ڈاکو کی لاش اور زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے:  پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے  ندیم بارا کے پلازہ پر لاکھوں کی بجلی چوری پکڑی گئی