T20 ورلڈ کپ کا سپر8 راؤنڈ؛نیوزی لینڈنے سری لنکا کو آؤٹ کلاس کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کولمبو کے پریما داسا سٹیڈیم میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے ٹاپ ایٹ راؤنڈ میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے میچ میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن فلاپ ہو گئی اور 169 رنز کے ٹارگٹ کے تعاقب کیلئے وکٹ پر آئے اوپنر پہلی ہی بال پر صفر پر آؤٹ ہو گئے۔
نیوزی لینڈ نے 20 اوورز میں 168 رنز بنائے، لنکن بیٹر ہوم کراؤڈ سے بھرے سٹیڈیم میں 20 اوورز میں 8وکٹیں گنوا کر صرف 107 رنز ہی بنا سکے۔ آج کی شکست کے بعد سری لنکا ٹی توینٹی ورلڈ کپ لے سیمی فائنل میں پہنچنے سے محروم ہو گیا۔ اب پاکستان کی سیمی فائنل کھیلنے کا انحصار انگلینڈ سے نیوزی لینڈ کی شکست پر اور خود کی سری لنکا سے جیت پر ہے۔
سری لنکا کی بیٹنگ:
ٹرننگ وکٹ پر 169 رنز کے ٹارگٹ کو چیز کرنے میں سری لنکا کو پہلا صدمہ پہلے اوور کی پہلی ہی بال پر اٹھانا پڑا جب اوپننگ بیٹر پیتھم نسانکا صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ نسانکا آج 75 رنز بنا لیتے تو وہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میننٹاپ سکورنگ بیٹرز کی لسٹ میں صاحبزادہ فرحان کے برابر آ جاتے۔
پاور پلے میں سب سے کم سکور کا نیا ریکارد
آج بلیک شرٹس نے ایسا شکنجا کسا کہ سری لنکا کے مایہ ناز بیٹر پاور پلے کے 6 اوورز میں 20 رنز بنا پائے۔
دو وکٹیں گرنے کے بعد بلیک کیپس نے اچھی باؤلنگ اور فیلڈنگ کے ساتھ دباؤ بڑھایا تو سری لنکا کو رن ریٹ بڑھانے میں سخت دشواری ہوئی۔
اس سے پہلے بلیک کیپس کی بھی پہلی دو وکٹیں بہت جلد گری تھیں لیکن انہوں نے پاور پلے میں 44 رنز کر ہی لئے تھے۔ سری لنکا کی پہلی دو وکٹیں میٹ ہنری نے لیں۔ آج سری لنکا کا پاور پلے دراصل ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کا سب سے کم سکور کا نیا ریکارڈ ہے۔
کیپٹن اسلانکا تیسرے اوور میں 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو سری لنکا کا مجموعہ صرف 6 تھا۔
پاور پلے کے بعد
کوسل مینڈس 9 ویں اوور میں آؤٹ ہوئے تو لنکا کا مجموعہ 27 تھا۔ ابتدائی 4 بلے باز 9ویں اوور میں 29 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے۔
اسی اوور میں دو رنز کے اضافے کے بعد پون رتنانائیکے 10 رنز بنا آؤٹ ہوگئے۔
پانچویں وکٹ کی شراکت کچھ دیر رہی اور شناکا اور کمنڈو مینڈس نے 16 رنز بنائے۔ 46 کے مجموعے پر شناکا بھی آؤٹ ہوگئے۔
10ویں اوور میں 59 کے مجموعے پر ہیمانتھا بھی اونچا شاٹ کھیل کر کیچ دے بیٹھے۔ چھٹی وکٹ پر سری لنکا نے 13 رنز بنائے۔
ساتویں وکٹ کی شراکت 18 رنز کا اضافہ کر سکی۔
13ویں اوور میں دوشن ہیمنتھا بھی آؤٹ ہو گئے اور سری لنکا کی بحالی کی امید بھی دم توڑ گئی۔ اس وقت سری لنکا کا مجموعہ صرف 59 رنز تھا۔
سری لنکا کی آخری امید کمیندو و مینڈس نے آج 31 رنز بنائے۔ وہ 15 ویں اوور کی آخری بال پر آؤٹ ہوئےتو سری لنکا کا مجموعہ 77 تھا۔
سری لنکا کی آٹھویں وکٹ 105 رنز پر گری جب ویلالیگے 29 رنز بنا کر پاوچا شاٹ کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہو گئے۔
سری لنکا کی ٹیم نے آج اچھی باؤلنگ سے ابتدا کی لیکن آخری آٹھ اوورز مین کمزور فیلڈنگ اور باؤلنگ کے سبب نیوزی لینڈ کو اپنی ابتدائی خراب حالت سے ری کور ہو کر اچھا مجموعہ بنانے کا موقع دے دیا اور خود اس مجموعہ کو چیز کرنے مین بری طرح فلاپ ہوئے۔
لنکا کی ٹی ٹوینٹی ٹرافی کے لئے سٹرگل آج 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنا کر عملاً تمام ہو گئی۔

بلیک کیپس کی باؤلنگ
بلیک کیپس میں آج راچن راویندرا ن کا دِن تھا۔ رویندرا نے 4 لنکن بیٹرز کو ٹھکانے لگایا۔
میٹ ہینری نے 2 وکٹین لین۔ گلین فلپس اور مچل سینٹنر نے ایک ایک وکٹ لی۔

بلیک کیپس کی بیٹنگ
پہلے اوور میں ٹم سیفرٹ نے سنگل لی تو فن ایلین نے سامنے آ کر پہلا چھکا مارا۔
دوسرے اوور میں فِل ایلین نے دو چوکے مارے اور سیفرٹ نے ایک چوکا مارا۔ دوسرے اوور میں 15 رنز بنے۔
تیسرے اوور میں دِلشان مدوشنکا کی بال پر ٹم سیفرٹ کا کیچ تھیکشانا نے تقریباً اڑتے ہوئے پکڑ تو لیا لیکن اسے ہاتھوں مین سنبھال نہ سکے اور کیچ ڈراپ ہو گیا۔ ٹم سیفرٹ کی جان بچ گئی اور سنگل رن بن گیا۔ فن ایلین نے مدوشنکا کو چوکا مار کر اس اوور میں بننے والے رنز 7 کر دیئے۔
چوتھے اوور میں کیپٹن نے کیچ ڈراپ کرنے والے مہیش تھکشانا کو اوور دیا تو انہوں نے پہلی ہی بال پر ایلین کو کیچ آؤٹ کر لیا۔ اس کیچ سے تھیکشانا کی کیچ ڈراپ کرنے کی خفت ختم ہو گئی۔
4 اوورز کے اختتام پر بلیک کیپس کا مجموعہ 33 رنز ہو گیا۔
فن ایلین 13 بالز سے 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ایلین نے ایک چھکا مارا اور 3 چوکے مارے۔
پانچویں اوور میں ٹم سیفرٹ لانگ آف باؤنڈری کے عین اوپر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت بلیک کیپس کا مجموعہ 34 رنز ہے۔
بلیک کیپ اوپنر ٹِم سیفرٹ نے 4 اوورز میں 8 رنز بنائے۔
پاور پلے کے چھ اوور
پاور پلے کے چھ اوورز میں بلیک کیپس کے صرف 44 رنز بنے۔ ان میں زیادہ حصہ فلن ایلین کا تھا۔ ایلین اور اس کے فوراً بعد سیفرٹ کے آؤٹ ہونے کے بعد پانچویں اوور میں رچن رویندرا نے ایک چوکا مارا اور چھٹے اوور میں پانچ سنگل رن بنے۔
پاور پلے کے بعد؛ 13 اوورز میں 84 رنز
گلین فلپس اور رچن رویندرا نے بیلک کیپس کا رن ریٹ بہتر کرنے کی کوشش کی لیکن رویندرا دوشن ہیمنتھا کو صرف ایک چوکا لگا سکے۔
آٹھویں اوور میں بھی دونوں بیتر سنگل رن بنانے تک رکے رہے۔
لیکن 9 ویں اووور کی پہلی بال پر رویندرا نے ہیمنتھا کو 98 میٹر لمبا چھکا مار ڈالا۔
9 اوورز کے اختتام پر بلیک کیپس کا مجموعہ 73 رنز ہو گیا۔
10 ویں اوور میں گلین فلپس دشمنتھا چمیرز کی بال پر کلین بولڈ ہوئے۔ فلپس نے 18 گیندوں سے 18 رنز بنائے۔
84 رنز پر نیوزی لینڈ کی تین وکٹیں گریں
12 ویں اوور میں مہیش تھیکاشانا نے چمندا رویندرا کو کیچ آؤٹ کروا دیا۔ رویندرا نے 22 گیندوں سے 32 رنز بنائے۔
12 ویں اوور کی ہی چوتھی بال پر مارک چیپ میں بھی تھیکا شانا کا شکار ہو گئے۔ انہوں نے کوئی رن نہیں بنایا۔
13 ویں اوور میں دنیتھ ویلالاگے نے ڈیرل مچل کو آؤٹ کیا تو اس وقت بھی بلیک کیپس کا سکور 84 ہی تھا۔
کولے میکونچی اور سینٹنر کی سٹرگل
13 ویں اوور میں کیپٹن سینٹنر اور کولے میکونچی نے چار ڈوٹ بالز کھیلیں، دو سنگل رن بنائے۔
15 ویں اوور میں بھی نیوزی لینڈ کا برا حال رہا۔ چار ڈوٹ بالز کھیلین اور دو بالز سے سنگ رن بنائے۔
16 اوور میں چینتھ اسلانکا باؤلنگ کے لئے آئے تو کولے میکونچی نے انہیں پہلا چوکا مارا۔ اس اوور میں 7 رنز بنے۔ 16 اوورز میں 98 رنز بنا پائے تھے۔
17 ویں اوور میں کولے میکونچی دشمنتھا چمیرا کی پٹائی کرنے میں کامیاب ہو ئے۔ میکونچی نے چمیرا کو 2 چھکے مارے اور 1 چوکا مارا۔ اس اوور میں 16 رنز بنے۔
18 واں اوور سترھوین سے بھی زیادہ مار دھاڑ سے بھرپور رہا۔ مہیش تھکشانا کو کیپٹن سینٹنر نے 2 چھکے مارے اور 1 چوکا مارا۔ اس اوور میں بلیک کیپس کو 21 رنز ملے۔
19 واں اوور میچ کا طویل ترین اوور رہا۔ دلشان مدوشنکا نے اس اوور میں 3 وائیڈ بالز کیں۔ ان کو میکونچی نے ایک چوکا اور سینٹنر نے ایک چھکا مارا۔ اس اوور میں 19 رنز بنانے کے بعد نیوزی لینڈ کا مجموعہ 156 رنز ہو گیا۔
20 ویں اوور میں دشمنتھا چمیرا کو بلیک کیپس کیپٹن سینٹنر نے ایک چھکا اور ایک چوکا مارا اور آخری بال پر آؤٹ بھی ہو گئے۔ اس اوور میں نیوزی لینڈ کو 12 رنز ملے اور ان کا مجموعہ 168 رنز ہو گیا جو پریما داسا سٹیڈیم کی وکٹ پر لڑنے کے لئے کافی مجموعہ سمجھا جاتا ہے۔
سینٹنر 26 گیندوں سے 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سینٹنر نے 4 چکھے اور 2 چوکے مارے۔
کولے میکونچی نے 23 گیندوں سے 31 رنز بنائے، 2 چھکے مارے اور 3 چوکے مارے۔ وہ آؤٹ نہیں ہوئے۔

سری لنکا کی باؤلنگ
مہیش تھیکشانا نے 3 وکیں لیں، ان کو 4 اوورز مین 30 رنز پڑے۔
دشمنتھا چمیرا نے بھی 3 وکیں لیں، ان کو 38 رنز پڑے۔

میچ کا ٹاس شناکا نے جیتا
سری لنکا کے کیپٹن داسن شناکا نے ٹاس جیت لیا ہے۔
شناکا نے مہمان نیوزی لینڈ کو بیٹنگ آفر کر دی ہے اور خود ٹارگٹ کو چیز کرنے کی آپشن منتخب کی ہے۔
آج کے میچ کی پاکستان، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کیلئے یکساں اہمیت
سری لنکا اور نیوزی لینڈ دونوں سپر ایٹ راؤنڈ کے گروپ بی B میں ہیں۔ پاکستان اور انگلینڈ بھی گروپ بی میں ہیں۔ انگلینڈ دو میچ جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں ٹاپ پر ہے۔ نیوزی لینڈ ایک میچ ڈرا ہونے کے سبب 1 پوائنٹ ہے اور پاکستان کا ایک میچ ڈرا ہونے اور ایک میچ ہارنے کے بعد 1 پوائنٹ ہے۔ سری لنکا ایک میچ ہار کر 0 پوائنٹ کے ساتھ آج کا میچ کھیل رہا ہے۔
اگر آج کا میچ نیوزی لینڈ نے جیت لیا تو وہ 3 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں دوسری سلاٹ میں آ جائے گا اور پاکستان کے کم بیک کا امکان کم ہو جائے گا۔ اگر سری لنکا نے یہ میچ جیت لیا تو سری لنکا 2 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں دوسری سلاٹ میں آ جائے گا اور پاکستان کے کم بیک کا امکان معمولی بہتر ہو جائے گا۔ پاکستان اور سری لنکا کا میچ ہفتہ 28 ستمبر کو ہو گا۔ اگر سری لنکا آج کا میچ جیت جائے اور پاکستان سے بھی جیت جائے تو وہ لازماً سیمی فائنل مین چلا جائے گا۔ اگر سری لنکا اور پاکستان کا میچ پاکستان نے جیت لیا تو پاکستان 3 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں جانے کے لئے یا تو نیوزی لینڈ کے انگلینڈ سے ہارنے پر منحصر ہو گا یا نیوزی لینڈ کے انگلینڈ سے جیت جانے کے بعد نیٹ رن ریٹ سے یہ طے ہو گا کہ تین پوائنٹس والی دو ٹیموں میں سے سیمی فائنل کون کھیلے گا۔ نیوزی لینڈ سری لنکا سے آج کا میچ جیت گیا لیکن انگلینڈ سے اپنا میچ ہار گیا تب بھی پاکستان کا سری لنکا سے جیت کر رن ریٹ کی بنیاد پر دوسری سلاٹ مین آنا ممکن رہے گا۔
سرِ دست آج شام تک نیوزی لینڈ کا نیٹ رن ریٹ پاکستان سے بہتر ہے۔