مارچ میں تمام پاسپورٹ ڈیلیوری کاونٹر ہفتے اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے

Feb 25, 2024 | 22:02:PM
مارچ میں تمام پاسپورٹ ڈیلیوری کاونٹر ہفتے اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے
کیپشن: پاسپورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاسپورٹ حاصل کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری ،ملک بھر میں تمام پاسپورٹ ڈیلیوری کاﺅنٹر ہفتے اوراتوارکو بھی کھلے رہیں گے۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی کے مطابق اس اقدام کامقصد عازمین حج کو سہولیات پہنچنا ہے دو مارچ سے اکتیس مارچ تک ہفتے اور اتوار کو کاﺅنٹرز کھلے رہیں گے۔ مصطفی جمال قاضی نے کہاکہ عوام پاسپورٹ کے حصول کیلئے چھٹی کے روز بھی نو بجے سے ایک بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی