بارہ سو سال پرانی انسانی باقیات دریافت

Feb 25, 2022 | 13:37:PM
 آٹھ بچوں اور بارہ بالغ افراد کی باقیات دریافت
کیپشن: آٹھ بچوں اور بارہ بالغ افراد کی باقیات دریافت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں آٹھ بچوں اور بارہ بالغ افراد کی باقیات دریافت ہوئی ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ان کو 12 سوسال قبل بَلی چڑھایا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین کی ٹیم نے بتایا کہ باقیات لیما کے مشرق میں آثار قدیمہ کے مقام پر بڑے پیمانے پر کھدائی کے دوران دریافت ہوئیں۔ ماہر آثار قدیمہ پیٹروان ڈیلن نے کہا کہ بچوں اور بڑوں میں سے کچھ کو کپڑوں کی تہوں میں لپیٹ کر ممی بنایا گیا تھا اور ممکنہ طور پر مرکزی ممی کی خاطر ان کا بلیدان دیا گیا تھا۔

وان ڈیلن نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ اس دور کی ثقافتوں کیلئے موت زندگی کا خاتمہ نہیں تھی بلکہ یہ ایک متوازی دنیا میں منتقلی تھی جہاں مرنے والے رہتے تھے۔ ماہرین آثار قدیمہ کی ٹیم نے بتایا کہ تدفین کے وقت ان کے ساتھ دیگر سامان کے علاوہ آلات موسیقی بھی دفن کئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:      کاہنہ: قتل کی لرزہ خیز واردات،سی سی ٹی وی فوٹیج نے بھید کھول دیا