سینٹ الیکشن خفیہ بیلٹ کے ذریعے کرانے کی تیاریاں مکمل

Feb 25, 2021 | 11:36:AM
 سینٹ الیکشن خفیہ بیلٹ کے ذریعے کرانے کی تیاریاں مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)الیکشن کمیشن نے خفیہ بیلٹ کے ذریعے سینٹ انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلیں۔بیلٹ پیپر حاصل کرنے کے بعد کسی سے ملاقات نہیں کی جائے گی، موبائل فون پولنگ اسٹیشن کے اندر لے جانے پر بھی پابندی ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے خفیہ بیلٹ کے ذریعے سینٹ الیکشن کی تیاری شروع کردی ہے اور اس حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ الیکشن ذرائع کے مطابق ووٹرز کو چار بیلٹ پیپرز جاری کئے جائیں گے، جنرل نشستوں کے لئے سفید، خواتین کے لئے گلابی، ٹیکنوکریٹ کے لئے سبزاوراقلیت کے لئے زرد بیلٹ پیپر ہوں گے۔

امیدواروں کے نام حروف تہجی کے ساتھ  ترتیب سے درج ہوں گے، ووٹرزبیلٹ پیپرز حاصل کرنے کے بعد پردہ دار جگہ ووٹ کے لئے بال پین کا استعمال کریں گے ۔راستے میں ووٹر کسی دوسرے ووٹر یا کسی دوسرے شخص سے نہیں ملیں گے۔ ووٹرز کے پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لے جانے پرپابندی ہوگی اگرووٹرغلطی سے موبائل اندرلے آئے تو پولنگ آفیسر کے پاس جمع کرانا ہوگا۔

 اس حوالے سے الیکشن کمیشنر خیبرپختونخوا شریف اللہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن  کی ہدایات کے مطابق سینٹ الیکشن کے لئے انتظامات مکمل ہے اورہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔آئین اور قانون کے مطابق سینٹ انتخابات کرائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جو ہدایات جاری کی گئی ہیں خیبرپختونخوا اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز سے بھی مشاورت کریں گے۔