پی پی 150 میں قائد اعظم اور میاں نواز شریف کی سالگرہ اور کرسمس کی مشترکہ تقریب کا انعقاد

Dec 25, 2025 | 16:11:PM
پی پی 150 میں قائد اعظم اور میاں نواز شریف کی سالگرہ اور کرسمس کی مشترکہ تقریب کا انعقاد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور پی پی 150 میں قائد اعظم محمد علی جناح،سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی76 ویں سالگرہ اور کرسمس کی مشترکہ تقریب کا انعقادکیا گیا ، تقریب میں صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیرنے مہمان خصوصی شرکت کی۔

سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ نواز شریف وہ لیڈر ہے جو غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح کہنے کی ہمت رکھتے ہیں۔

پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا سہرا میاں نواز شریف کے سر ہے۔

آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کی بنیاد 28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکے کر کے رکھ دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:روٹی، کپڑا اور مکان ہی ہماری سیاست کا محور ہے:بلاول بھٹو، مسیحی برداری کو کرسمس کی مبارکباد

نواز شریف عوامی خدمت اور ترقی کی علامت ہیں،جنہوں نے ملک کو بحرانوں سے نکالا وہ نواز شریف ہیں۔

پاکستان کو اب تجربات نہیں، نواز شریف جیسی قیادت چاہیے،نواز شریف کی قیادت نے پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر ڈالا۔

نواز شریف کے بیانیے کو ہر گلی، ہر شہر تک لے جائیں گے،نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد موقع پر موجود جنہوں نےنواز شریف زندہ باد اور مریم نواز زندہ باد کے نعرے لگائے۔