124ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد افسران میں مزید ردوبدل 

کورس 5 جنوری 2026 سے 8 مئی تک نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور میں منعقد ہو گا

Dec 25, 2025 | 09:49:AM
124ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد افسران میں مزید ردوبدل 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور میں منعقد ہونے والے 124ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد افسران میں مزید ردوبدل کردیاگیا۔
 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کو ارسال کردہ مراسلے کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 7 افسران کی نامزدگیاں واپس لیتے ہوئے 15 نئے افسران کو اضافی طور پر کورس کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔
 نیشنل مینجمنٹ کورس 5 جنوری 2026 سے 8 مئی 2026 تک نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور میں منعقد ہو گا، جن افسران کی نامزدگیاں واپس لی گئی ہیں، ان میں سیکریٹری آئی پی سی حکومت خیبرپختونخوا محمد ایاز، ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی اسلام آباد امبرین گل شاہد، سیکرٹری بینیولنٹ فنڈ سیل حکومت خیبرپختونخوا محمد ادریس خان، ممبر بورڈ آف ریونیو حکومت خیبرپختونخوا عطاء الرحمان، چیف کلیکٹر آف کسٹمز آپریشنز انفورسمنٹ اسلام آباد باسط مقصود عباسی، پاکستان پوسٹ ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں تقرری کے منتظر ذوالفقار حسین اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے والے وقار الدین سید شامل ہیں۔
اسی طرح اضافی طور پر جن 15 افسران کو نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد کیا گیا ہے، ان میں سیکرٹری فوڈ ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ راجہ خرم شہزاد عمر، سیکرٹری اسکلز ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیور شپ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نادر چٹھہ، ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا، حکومت پنجاب میں تعینات انعام وحید خان، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس میرپورخاص رینج کراچی محمد زبیر دریشک، کمانڈنٹ پولیس کالج راولپنڈی اشفاق احمد خان، ڈائریکٹر نیشنل پولیس فاؤنڈیشن اسلام آباد سید علی محسن، انسپکٹر جنرل آزاد جموں و کشمیر مظفرآباد عبدالجبار، ڈائریکٹر جنرل ایس سی/پی پی/پی ڈی ارشد جان پٹھان، جوائنٹ سیکریٹری خزانہ ڈویژن شازیہ طور، ممبر ٹیکنیکل کسٹمز اپیلیٹ ٹریبونل بینچ اسلام آباد عبدالوحید مروت، کلیکٹر کسٹمز کراچی طیبہ کیانی، چیف ایچ آر فیڈرل بورڈ آف ریونیو اسلام آباد عائشہ نیاز، کلیکٹر کسٹمز ایئرپورٹس اسلام آباد محمد عرفان وحید اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل/ممبر انکوائری III حکومت پنجاب مبشر احمد خان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان کی شکایت پر جھگڑا، آئی ایل ایف کے صدر مستعفی
خط میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ پاور ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹری محمد خالد کی نامزدگی، جو 12 دسمبر 2025 کے خط کے ذریعے کی گئی تھی، منسوخ تصور کی جائے گی۔
 واضح رہے کہ نیشنل مینجمنٹ کورس ملک کا ایک اہم اور اعلیٰ سطحی تربیتی پروگرام ہے، جس میں سینئر بیوروکریٹس کو پبلک پالیسی، گورننس، سٹریٹجک مینجمنٹ اور قیادت کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جاتا ہے۔