اٹلی کا جعلی ویزا،بیرون ملک جانے والا مسافر گرفتار

Dec 25, 2023 | 16:08:PM
اٹلی کا جعلی ویزا،بیرون ملک جانے والا مسافر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انوشہ جعفری)ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پربڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد دانیال فلائٹ نمبر کیو آر605 سے اٹلی جا رہا تھا، ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا اٹلی کا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا۔ 

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹ سے بھاری رقوم کے عوض مذکورہ کارڈ حاصل کیا تھا، ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلی پنجاب کے ہم نام آفسر نے لاکھوں روپے مالیت کے آئی فون مالک کو واپس کردیئے