لاہور: دو نائیجیرین باشندے زہریلی شراب پینے سے ہلاک

Dec 25, 2021 | 22:45:PM
دو نائیجرین باشندے، زہریلی شراب، ہلاک
کیپشن: ڈیڈ باڈیز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)دو نائیجیرین باشندے مبینہ طو رپر زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہو گئے ، پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کےلئے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغا ز کر دیا ۔ 
بتایاگیا ہے نائیجیرین باشندے آسکر کو طبیعت خراب ہونے پر نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم اسے طبیعت زیادہ خراب ہونے پر جناح ہسپتال منتقل کا کہا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔نائیجیرین باشندہ کالو بھی مبینہ طور پر زہریلی شراب کے اثر سے ہسپتال میں چل بسا ۔ پولیس نے پوسٹمارٹم کےلئے دونوں غیر ملکی باشندوں کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغا ز کر دیا ہے ۔ 
بتایاگیا ہے کہ نائیجیرین باشندوں کی ہلاکت مبینہ طو رپر زہریلی شراب پینے سے ہوئی ۔ کالو گارمنٹس کی ایکسپورٹ کا کام کرتا تھا ۔ 

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حبابخاری کی منگیتر کیساتھ نئی ویڈیو وائرل