مس یونیورس بھی شاہ رخ خان کی دیوانی نکلی۔۔!

Dec 25, 2021 | 18:49:PM
مس یونیورس، ہرناز سندھو ،بالی ووڈ، اداکار ،شاہ رخ خان
کیپشن: مس یونیورس ہرناز سندھو بالی ووڈ اور اداکار شاہ رخ خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)مس یونیورس ہرناز سندھو بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان اور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔

بھارت کے ایک اردو اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہرناز سندھو نے حال ہی میں مس یونیورس 2021 کا تاج اپنے نام کیا۔ملک بھر میں ہرناز سندھو سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں۔ایک حالیہ انٹرویو میں ہرناز سندھو سے جب ان کے پسندیدہ اداکار اور بالی ووڈ میں کام کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ انکی خواہش ہے کہ وہ بالی ووڈ کے مشہور فلمساز سنجے بھنسالی کی فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  زندگی میں سیکھنے کاعمل ہر وقت جاری رہتا ہے۔ وینا ملک