پاکستان فٹبال فیڈریشن انتخابات، نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں پھر توسیع 

Dec 25, 2020 | 15:11:PM
پاکستان فٹبال فیڈریشن انتخابات، نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں پھر توسیع 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے معاملات درست کرنے کیلئے قائم کمیٹی کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ستمبر2019  میں حمزہ خان کی سربراہی میں پاکستان نارملائزیشن کمیٹی کا اعلان کیا تھا۔ کمیٹی کو پہلے جون 2020 تک پاکستان فٹبال فیڈریشن میں انتخابی عمل مکمل کر کے نئی ایگزیکٹو کمیٹی کے قیام کا ٹاسک دیا گیا تھا تاہم کورونا  کی عالمی وبا کی وجہ سے یہ ٹاسک بروقت مکمل نہ ہو سکا۔بعد ازاں 31 دسمبر 2020 تک اس کمیٹی کی معیاد بڑھا دی گئی تھی تاہم معاملات مسلسل مؤخر ہونے کی وجہ سے فیفا کونسل نے ایک بار پھر پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کی معیاد  30 جون 2021 تک بڑھا دی ہے۔