دیر لوئر :دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 4 ملزم گرفتار

Dec 25, 2020 | 12:54:PM
دیر لوئر :دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 4 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)سی ٹی ڈی ملاکنڈ ریجن نے  دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئےایک  کارروائی مٰیں بڑی مقدار میں بارودی مواد برآمد کر لیا،4 ملزم  گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس نے ملاکنڈ ڈویژن میں تخریب کاری کی بڑی کارروائی کیلئے بارودی مواد لانے والے مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔محکمہ انسداد دہشت گردی ملاکنڈ ریجن کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ دو گاڑیوں کے ذریعے بھاری مقدار میں بارودی مواد تخریب کاری کے لئے منڈہ دیر لوئر سے ضلع باجوڑ منتقل کیا جا رہا ہے۔

سی ٹی ڈی اور دیگر فورسز نے فوری طور پر دیر لوئر میں تھانہ منڈہ کی حدود میں علاقہ میاں کلے چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کرکے منڈہ سے آنے والی ڈاٹسن گاڑی اور فیلڈر موٹر کار کو روکا تو اس میں سے گھاس پھوس میں چھپائے گئے350 کلوگرام وزنی ڈائنامائیٹ بارود کے 14 کارٹن اور پلاسٹک بوری میں بند 25 کلو وزنی بارود برآمد ہوا۔ 

 پولیس نے گاڑی میں سوار 2 افراد شیر نواب اور تاجبر کو گرفتار کرلیا جبکہ فیلڈر کار سے بھی 2250 میٹر لمبی پرائما تار  کے 9 بنڈل، ایک بنڈل سیفٹی فیوز، 100 ڈیٹونیٹر برآمد  کرکے2 افراد بختیار اور شیر محمد کو  گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔