قائد اعظم نے مسلمانانِ برصغیر کے خوابوں کو تعبیر دی،وزیر اطلاعات

Dec 25, 2020 | 11:33:AM
قائد اعظم نے مسلمانانِ برصغیر کے خوابوں کو تعبیر دی،وزیر اطلاعات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ قائداعظم نے وقت کے سامراج کو اپنے تدبر اور ثابت قدمی سے شکست دی، عمران خان ان کے تصورات کی روشنی میں پاکستان کو جدید، اسلامی، فلاحی ریاست بنانے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات  اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ عظیم قائد کوآج ان کے یوم ولادت پرخراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے مسلمانانِ برصغیر کے خوابوں کو تعبیر دی۔آپ کی مخلصانہ قیادت نے مسلمانوں کو نیاولولہ، امنگ اور عزم عطا کیا۔ قائد اعظم اور علامہ اقبال ہمارے آئیڈیل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نئے پاکستان کو قائد کے افکار سےہی سنوارنا چاہتے ہیں، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نیا پاکستان قائداعظم کے خواب کی تعبیر بنے گا۔