ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے خفیہ اکاؤنٹس کا پتہ لگالیا

Aug 25, 2022 | 15:40:PM
پی ٹی آئی , ممنوعہ فنڈنگ کیس , ایف آئی اے ,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے خفیہ اکائونٹس کا پتہ لگالیا ۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی   نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں تحریک انصاف کے 3 مرکزی اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق یہ اکاؤنٹس ووٹن کرکٹ کلب سے رقوم کی ترسیل کے لیے استعمال ہوئے، تینوں اکاؤنٹس سے بھاری رقوم بیرون ممالک سے پاکستان آئیں۔

ضرور پڑھیں : عمران خان کو بھی سیلاب متاثرین کا خیال آگیا،دورہ کرنے کا اعلان

ذرائع ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ طارق شفیع ہی وہ شخص ہیں جنہوں نے انصاف ٹرسٹ کھولا تھا۔ ایف آئی اے نے طارق شفیع کے اکاؤنٹس منجمد کرکے انہیں جواب کے لیے طلب کر لیا ہے۔

ایف آئی اے نے طارق شفیع اور عارف نقوی پر بیرون ممالک سفر کی عبوری پابندی عائد کر دی۔