زمین پھٹی نہ آسما ن گرا۔۔فیصل آبا د میں ہمسا ئے کی 12 سا لہ بچی سے مبینہ زیا دتی

Aug 25, 2021 | 23:45:PM
زمین پھٹی نہ آسما ن گرا۔۔فیصل آبا د میں ہمسا ئے کی 12 سا لہ بچی سے مبینہ زیا دتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک)فیصل آبا د میں  انتہائی افسوسناک واقعہ، علاقہ روڈالہ میں ہمسائے نے معذور شخص کی 12 سالہ بیٹی کو اسلحہ کے زور پر مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

تفصیلات کے مطابق ملزم  کی شناخت رمضان کے نام سے ہوئی ہے جسے پولیس نے بچی کے ساتھ سنگین ظلم کرنے پر گرفتار کر لیاہے ۔ پولیس کا کہناہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچی گھر میں اکیلی تھی جبکہ ملزم نے بچی کو تشدد کانشانہ بھی بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:سانپ کو راکھی باندھنے والا نوجوان اسی کے ڈسنے سے ہلاک ۔۔ خوفناک ویڈیو وائرل

بچی کی چیخیں سن کر علاقہ مکین اکھٹا ہونا شروع ہو گئے اور ہنگامہ برپا ہو گیا جس پر ملزم  اسلحہ ہوا میں لہراتا ہو ا موقع سے فرار ہو گیا ۔اطلا عا ت کے مطابق  پولیس نے بچی کے اہل خانہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کی اور ملزم کو ہمسائے سے گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:طالبہ سے مبینہ زیا دتی کر نے وا لے معلم کی ہتھکڑیاں کھل گئیں۔۔شریک ملزمہ کی بھی رہا ئی کا حکم