طالبہ سے مبینہ زیا دتی کر نے وا لے معلم کی ہتھکڑیاں کھل گئیں۔۔شریک ملزمہ کی بھی رہا ئی کا حکم

Aug 25, 2021 | 22:22:PM
طالبہ سے مبینہ زیا دتی کر نے وا لے معلم کی ہتھکڑیاں کھل گئیں۔۔شریک ملزمہ کی بھی رہا ئی کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)‏راولپنڈی کے  مدرسہ میں معلم کی 16سالہ طلباء سے جنسی زیادتی کا معاملہ، گرفتار ملزم مفتی شاہ نواز کو راولپنڈی کی سیشن کورٹ کا رہا کرنے کا حکم جبکہ شریک گرفتار ملزمہ ٹیچر عشرت کو بھی رہا کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزموں  نے عبوری ضمانت کرا رکھی تھی پولیس نےگرفتار کر لیا ۔ عدالت نے گرفتاری غیر قانونی قرار دے دی ۔

 مدرسے کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے کیس میں ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم مفتی شاہ نواز کی گرفتاری غیر قانونی قرار دے دی۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ ملزم نے عبوری ضمانت کرا رکھی تھی، پولیس نے گرفتار کرکے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہدایتکار رام گوپال ورما کی خوبرو اداکارہ کے ساتھ ایسی ویڈیو وائرل ہوگئی کہ با لی وڈ میں بھو نچا ل آگیا

عدالت نے ملزم کی اہلیہ کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ضمانت منظور کرلی اور ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ملک اعجاز آصف کے حکم پر ملزم کی ہتھکڑیاں بھی کھول دی گئیں۔ عدالت نے پولیس کو 30 اگست تک گرفتاری سے روکتے ہوئے تفتیشی ٹیم کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:ادا کارہ ثروت گیلانی کی اپنے ہندو باورچی کو را کھی با ندھنے کی ویڈیو وا ئرل

یا د  رہے کہ مفتی شاہ نواز کے خلاف 17 اگست کو 16 سالہ طالبہ سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم نے اپنی ضمانت کرالی تھی تاہم پولیس نے اسے گرفتاری سے بچنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:دبئی کے حکمران کو بلی کی جا ن بچا نے وا لوں کی تلا ش۔۔لا ٹر ی لگ جا ئے گی