ٹوٹی ہڈیوں کے ساتھ دنیا میں آنے والی لڑکی زہرہ  اب کس حال میں ہے؟ویڈیو سا منے آ گئی 

Aug 25, 2021 | 18:59:PM
ٹوٹی ہڈیوں کے ساتھ دنیا میں آنے والی لڑکی زہرہ  اب کس حال میں ہے؟ویڈیو سا منے آ گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک فٹ کی زہرہ یعقوب کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں تاہم اب زہرہ نے اپنی زندگی کے مختلف اور مشکل حالات سے پردہ اٹھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران زہرہ یعقوب نے انکشاف کیا کہ وہ ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہیں جس کا مذاق معالج بھی اڑایا کرتے تھے۔زہرہ یعقوب  کا کہنا ہے کہ وہ پیدائشی طور پر برٹل بون نامی بیماری میں مبتلا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سانپ کو راکھی باندھنے والا نوجوان اسی کے ڈسنے سے ہلاک ۔۔ خوفناک ویڈیو وائرل

وہ جس وقت پیداہوئیں تو ان کی ٹانگوں کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔ ڈاکٹر ان ٹوٹی ہڈیوں کو جوڑ تو دیتے لیکن ہلکے سے دباؤ پڑھنے پر بھی وہ ہڈیاں دوبارہ ٹوٹ جایا کرتیں۔

یہ بھی پڑھیں:نکا ح کی تقر یب میں جنید صفدر نے اپنی آوا ز کا جا دو بھی جگایا۔۔ویڈیو وا ئرل

زہرہ یعقوب کے مطابق وہ ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہیں جس کا مستقل علاج کسی ڈاکٹر کے پاس نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ جب میری والدہ علاج کے لیے انہیں کسی ڈاکٹر کے پاس لے جاتیں تو وہ مستقل علاج کے بجائے ان کا مذاق اڑاتے۔ہڈیوں کی بیماری میں مبتلا زہرہ یعقوب کی عمر 23 سال ہے لیکن ان کا قد اب بھی ایک فٹ سے کچھ انچ ہی زیادہ ہے مگر زہرہ کی نشوونما ان کی عمر کے عین مطابق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہدایتکار رام گوپال ورما کی خوبرو اداکارہ کے ساتھ ایسی ویڈیو وائرل ہوگئی کہ با لی وڈ میں بھو نچا ل آگیا