صدر کا جی ایچ کیو کا دورہ ، آرمی چیف سے ملاقات ۔علاقائی سکیورٹی پرگفتگو 

Aug 25, 2021 | 18:33:PM
 صدر کا جی ایچ کیو کا دورہ ، آرمی چیف سے ملاقات ۔علاقائی سکیورٹی پرگفتگو 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں علاقائی سکیورٹی صورتحال اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
 آئی ا یس پی آر کے مطابق بدھ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کاجی ایچ کیو پہنچنے پر تو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے استقبال کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،صدر مملکت نے یادگار شہدا پر حاضری دی،پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ 


بعد ازاں صدر مملکت اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات ہوئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نے پاک فوج کی آپریشنل استعداد کار کو سراہا،صدر مملکت کو سائبر سکیورٹی سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں۔ہدایتکار رام گوپال ورما کی خوبرو اداکارہ کے ساتھ ایسی ویڈیو وائرل ہوگئی کہ با لی وڈ میں بھو نچا ل آگیا