طلبا کی بڑی مشکل حل ، پریکٹیکل امتحانات کیلئے پہلی مرتبہ خودکار نظام متعارف

Apr 25, 2026 | 19:43:PM
طلبا کی بڑی مشکل حل ، پریکٹیکل امتحانات کیلئے پہلی مرتبہ خودکار نظام متعارف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)لاہور بورڈ نے ایک اہم اور تاریخی قدم اُٹھاتے ہوئے پریکٹیکل امتحانات کے لیے پہلی بار خودکار (Automation) نظام متعارف کرا دیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر تعلیمی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

نئے نظام کے تحت پریکٹیکل امتحانات میں ممتحن (Examiners) کی ڈیوٹیاں اب کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے خودکار طریقے سے لگائی جا رہی ہیں، جس سے شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد سفارش کلچر کا خاتمہ ہے، تاکہ کوئی بھی شخص اپنی مرضی کے سینٹر میں ڈیوٹی نہ لگوا سکے،صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر امتحانی نظام میں شفافیت کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

لاہور بورڈ کے مطابق تمام پریکٹیکل امتحانات کو مرحلہ وار “سینٹرل مارکنگ” سسٹم کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے، جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،کنٹرولر امتحانات کے مطابق اس نئے نظام سے انسانی مداخلت کم ہوگی اور میرٹ و شفافیت کو اولین ترجیح حاصل رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت فوری طور پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے: حافظ نعیم الرحمٰن