عمران خان پر توجہ نہ دینے کی بات پر زاہد احمد کا ریحام خان کو کرارا جواب

Apr 25, 2022 | 13:50:PM
زاہد احمد کا ریحام کو جواب، فائل فوٹو
کیپشن: زاہد احمد کا ریحام کو جواب، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)معروف اداکار زاہد احمد نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو کرارا جواب دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ان دنوں سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی ریحام خان نے ٹوئٹر پر پیپلز پارٹی کی رہنما سحر کامران کی ایک ٹوئٹ پر اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ عمران خان پر زیادہ توجہ نہ دی جائے۔

تاہم ریحام کی یہ ٹوئٹ وائرل ہوئی تو اس پر اداکار زاہد احمد نے جواب دیا۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ 'اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے کہ ہم آپ پر توجہ دینا بند کردیں‘۔

زاہد احمد نے طنزیہ لکھا 'میرا مطلب ہے کہ باغ میں اور بھی تو بہت سارے سانپ ہیں'۔

 واضح رہے کہ سحر کامران نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ عمران خان کا سفاکانہ ایجنڈا ابھی ختم نہیں ہوا، عمران خان قومی اداروں، الیکشن کمیشن، میڈیا، پاک فوج اور ہمارے معاشرے کے سماجی کلچر کو مسلسل نقصان پہنچا رہے ہیں۔

سحر کامران کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ریحام خان نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ ’وہ نہیں رکے گا ہمیں اس (عمران خان) پر توجہ نہیں دینی چاہیے، آئیے آگے کی طرف اور قوم کو متحد کرنے کی جانب توجہ دیں‘۔

یہ بھی پڑھیں:    عالیہ بھٹ کی رنبیر کپور کیساتھ پرانی تصویر وائرل