عامرخان کی ’’بے شرم‘‘ بیٹی ایرا خان کی بولڈ تصاویر وائرل

Apr 25, 2021 | 11:39:AM
عامرخان کی ’’بے شرم‘‘ بیٹی ایرا خان کی بولڈ تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بالی ووڈ اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے سوشل میڈیا پر اپنی دوتصویریں شیئر کی ہیں ، جن میں صرف شرٹ پہن کر پول کنارے کرایا انتہائی بولڈ فوٹوشوٹ دیکھنے کو مل رہا ہے ، اس فوٹو کو دیکھ کر  لوگوں نے کمنٹس میں لکھ دیا ’’ بے شرم‘‘ اور ’’ اپنے نام سے خان ہٹاؤ ‘‘۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عامر خان  کی بیٹی ایرا خان نے سوشل میڈیا پر اپنی دوتصویریں شیئر کی ہیں ، جن میں ان کا بولڈ اوتار دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ دراصل تصویر میں ایرا پول کنارے چیئر پر بیٹھ کر پوز دیتی نظر آرہی ہیں ۔ بالی ووڈ اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان شہرت کے معاملہ میں کسی سٹار سے کم نہیں ہیں اور وہ اکثر کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں ۔ اس نے حال ہی میں ہندو نوجوان نوپور شیکھر سنگھ سے اپنے تعلقات کو عام کیا تھا ، جس کے بعد سے وہ کبھی بھی نوپور کے ساتھ اپنا پیار ظاہر کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی ۔ اب ایر اخان ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں ہیں اور اس مرتبہ وہ وہ اپنی تصویروں کی وجہ سے چھائی ہوئی ہیں ۔حالیہ تصویر میں ایرا خان پول کنارے چیئر پر بیٹھ کر پوز دیتی نظر آرہی ہیں ۔ تصویر میں ایرا بکنی کے اوپر شرٹ پہنے دکھائی دے رہی ہیں ، جہاں کچھ لوگوں کو ان کا یہ بولڈ  شوٹ پسند آرہا ہے تو وہیں کئی لوگوں کو بالکل بھی پسند نہیں آرہا ہے ۔کئی لوگوں نے تو ایرا کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے انہیں ٹرول کرنا شروع کردیا ہے اور  اس کی  کے ڈریسنگ پر سوال اٹھا دیئے ہیں ۔ایرا کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک شخص نے لکھا  کہ ’’ اپنے نام کے آگے سے خان ہٹا لو ‘‘۔  ایک اور شخص نے  کمنٹ کرتے ہوئے آیرا کو ’’بے شرم ‘‘ تک کہہ دیا ۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام پر ایرا خان کو تین لاکھ سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں ۔ 

یہ بھی پڑھیں: بھارت: روزہ رکھ کر 4 ماہ کی حاملہ نرس کرونا مریضوں کی خدمت میں مصروف